تازہ ترین

ملک بھر کے سرکاری اداروں میں انگریزی کی جگہ اُردو کا نفاذ، وزیراعظم عمران خان نے دھماکہ خیز احکامات جاری کردیئے

اسلام آباد( آوازچترال رپورٹ)عدالت عظمیٰ کے فیصلہ کے باوجود بھی حکومت ملک بھر میں اردو کے نفاذ میں کامیاب نہ ہوسکی ہے،پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں بھی انگریزی سرفہرست زبان کے طور پر سامنے آئی ہے،وزارتوں میں بھی اردو نفاذ پر کوئی خاطر خواہ اقدامات کئے گئے۔آئندہ وفاقی کابینہ اجلاس میں اہم فیصلہ متوقع ہے۔معلومات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے دو سال سے زائد کا عرصہ گزر گیا کہ نہ حکم صادر فرمایا گیا تھا کہ ملک بھر میں اردو کے نفاذ پر فوری اقدامات کئے جائیں مگر گزشتہ حکومت نے کوئی خاطر خواہ توجہ نہ دی اور

اب نئی حکومت نے اس سے متعلق کوئی اہم فیصلہ نہ کیا ہے۔پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں دفتری کام اور تقریریں انگریزی میں ہونیکا معمول بن گیا ہے۔دوسری جانب وزارتوں میں بھی تمام تر سرکاری کارروائی انگریزی زبان میں کی جارہی ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے اس پریکٹس پر سختی سے نوٹس لیتے ہوئے آئندہ وفاقی کابینہ اجلاس میں اردو کے نفاذ کا ایجنڈا شامل کرنے کی ہدایت کردی ہے

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button