تازہ ترین

اصلاحات کے ذریعے نظام کو درست کررہے ہیں ‘وزیر اعلی محمود خان

ایبٹ آباد ( آوازچترال رپورٹ)۔وزیر اعلی خیبر پختو نخوا محمود خا ن نے کہا ہے کہ صو بے میں پی ٹی آئی کی حکو مت سو روزہ پلا ن پر پو ری سنجیدگی سے عمل درآمد کر رہی ہے اس با رے میں جا مع تفصیلا ت جلد عوا م کے سا منے پیش کی جائیں گی۔
انہو ں نے کہا کہ صو بے میں ہما ری حکو مت پا رٹی قیا دت کے ویژن کے مطا بق حقیقی معنو ں میں تبدیلی لا نے کے لئے کو شا ں ہے گزشتہ دور میں پی ٹی آئی کی صو با ئی حکو مت نے کر پشن کے خا تمے کے لئے بھر پو ر جنگ لڑ کر اس لعنت کارا ستہ رو کااور عوا م کو ریلف فرا ہم کر نے کے لئے قا بل عمل اصلا حا ت کے ذریعے ادا رو ں اور خد ما ت کے نظا م کو درست کیا۔یہی وجہ ہے کہ عا م انتخا با ت میں عوا م نے نہ صرف خیبر پختو نخوامیں پی ٹی آئی پر دوبا رہ اعتماد کر کے اسے منتخب کیا بلکہ مر کز اور پنجا ب میں بھی حکو مت سازی کا مینڈیٹ دیا۔وزیر اعلی نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکو مت اس با ر بھی عوا م کو ما یو س نہیں کرے گی اور صو بے کے تما م علا قوں کو ترقی کے مساوی مواقع فرا ہم کر ے گی جب کہ بالائی ہزارہ اور ملا کنڈمیں بھی سیا حت،توانا ئی اور معدنیا ت کے شعبو ں کو ترقی دے کر نو جوا نوں کے لئے روزگار کے وسیع مواقع پیدا کئے جا ئیں گے جس سے ان علا قوں کی معا شی حا لت بھی بہتر ہو گی ۔
وہ اتوار کے روز کا غا ن ہا ؤس ایبٹ آباد میں شمو لیتی جلسے اور پریس کا نفرس سے خطا ب کر رہے تھے۔اس موقع پرچیف آف کا غا ن سید مزمل شا ہ اور پپلیز پا رٹی کے سا بق صو با ئی وزیر سید احمد حسین شا ہ نے اپنے خا ندا ن اور حامیو ں سمیت پا کستا ن تحریک انصا ف میں شمو لیت کا اعلا ن کیا۔وفا قی وزیر محمد اعظم سوا تی ،سپیکر صو با ئی اسمبلی مشتا ق احمد غنی ،صو با ئی وزیر اطلا عا ت و تعلقات عا مہ شوکت علی یو سفزئی،وزیر مواصلا ت اکبر ایو ب خا ن ،وزیر خورا ک حا جی قلندر خا ن لو دھی ،ایم این اے عظمی ریا ض جدو ن ،ایم پی اے ارشد ایو ب خا ن ،مو منہ با سط ،ملیحہ علی اصغر خا ن سمیت ہزارہ بھر کے بلدیا تی نما ئندو ں ، پی ٹی آئی عہدیدارو ں اور عا م لو گو ں کی کثیر تعداد نے بھی جلسہ میں شر کت کی ۔
وزیر اعلی محمود خا ن نے کہا کہ پی ٹی آئی کے چےئرمین وزیر اعظم عمرا ن خا ن قو م کے نجات دھندہ ہیں ۔جس طر ح ان کی قیا دت اور ویژن سے خیبر پختو نخوا کے عوا م کی ما یو سیا ں اور محرو میا ں دور ہو ئی ہیں اسطرح اب پو رے ملک کے عوا م کو ما یو سی سے نجا ت ملے گی۔انہو ں نے نیو با لا کو ٹ سٹی اور سکی کنا ری ڈیم سے متعلق مسا ئل متعلقہ فورم کے ذریعے مؤثر طور پر حل کر نے کا یقین دلا تے ہو ئے کہا کہ متا ثرین اور دیگر تما م فریقین سے گفت و شنید کے بعد ان معا ملا ت پر ایک جا مع حکمت عملی تیا ر کر کے اس پر عمل درآمد کیا جا ئے گااور متا ثرین کو ان کے حقوق کی فرا ہمی کے مقصد کو مقدم رکھا جا ئے گا۔وزیر اعلی نے اپر ہزارہ میں تعلیمی ادا رو ں کی اپ گریڈیشن اور دیگر مطا لبا ت پو رے کر نے کے اقدا ما ت کا یقین دلا تے ہو ئے کہا کہ ہزارہ کے عوا م سے کئے گئے وعدے انشا اللہ ضرور پو رے کئے جا ئیں گے۔انہو ں نے ہزازرہ میں پی ٹی آئی کو مزید مضبو ط بنا نے پر زور دیتے ہو ئے سا بق صوبا ئی وزیر احمد حسین شا ہ کی پی ٹی آئی میں شمو لیت کا خیر مقدم کیا ۔
ایک سوا ل کے جوا ب میں محمود خا ن نے کہا کہ صو بے میں پی ٹی آئی کی تنظیم نو کا عمل ایک ما ہ بعد شروع کیا جا ئے گاانہو ں نے کہا خیبر پختو نخوا میں سر کا ری ہسپتا لو ں میں سہو لیات کی صو رت حا ل بہت بہتر ہو ئی ہے جب کہ ادو یا ت بھی ہمہ وقت دستیا ب رہتی ہیں تا ہم انہو ں نے کہا کہ بڑے ہسپتا لو ں کے بورڈ آف گو رنرز کی تشکیل سے متعلق شکا یا ت دور کی جا ئیں گی۔وزیر اعلی نے واضح کیا کہ صو بے میں انتخا با ت کے با عث فنڈز کے استعما ل پر پا بندی عا ئد تھی جس سے تر قیا تی منصو بے عا رضی طور پر متا ثر ہو ئے تا ہم اب ان منصو بو ں کے علا وہ نئے منصو بو ں کے لئے بھی فنڈز جا ر ی کر دئے گئے ہیں ۔
وزیر اعلی نے کہا کہ وہ ایک عوا می آدمی ہیں اور کسی قسم کے پرٹو کو ل پر یقین نہیں رکھتے اور سکواڈ کی دو گا ڑیو ں کے سا تھ سفر کر تے ہیں جو سیکو رٹی اقدا ما ت کے تحت انتظا میہ کی طر ف سے متعین کی جا تی ہیں ۔انہو ں نے واضح کیا کہ اضلا ع کے دوروں میں دیگر گا ڑیا ں وزراء اور مقا می رہنما ؤ ں کی ہو تی ہیں۔وزیر اعلی نے اس موقع پر سپا سنا مہ میں پیش کئے گئے مسا ئل کے جوا ب میں نیو با لا کوٹ سٹی و سکی کنا ری ڈیم کے حوا لے سے متاثرین کے حقوق کے تحفظ کے علا وہ تعلیم ،صحت اور آبنو شی کے شعبو ں میں درپیش مشکلا ت دور کر نے کے اقدا ما ت کاا علا ن کیا ۔جلسہ سے ایم پی اے ملیحہ علی اصغر اور مو منہ با سط نے بھی مختصر خطا ب کیا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button