خیبرپختونخوا کے سرحدی علاقوں میں افغان موبائل سموں کااستعمال جاری
لاہور۔ آوازچترال رپورٹ) خیبرپختونخوا کے سرحدی علاقوں میں افغان موبائل سموں کااستعمال اب بھی جاری ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق پاک افغان سرحدی علاقوں سے پشاور سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں بھتے کی رقم کا مطالبہ کرنے والے افغانستان کے نمبروں کا ڈیٹا اکٹھا کرلیا گیا،2017 اور سال رواں کے دوران اب تک بھتہ خوری کے لئے 341افغان نمبرز سے شہریوں کوکالز موصول ہو چکی ہیں۔
رواں سال بھتہ خور سرحدی علاقوں سے 125 افغان نمبروں سے رقم کی وصولی کیلئے کال کرچکے ہیں۔سی ٹی ڈی کی رپورٹ کے مطابق رواں سال بھتہ خوری کے22 کیسوں میں19ملزموں کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔16ملزموں سے تحقیقات جاری ہے جبکہ گزشتہ سال بھتے کی ڈیمانڈ کرنے والے 38 ملزم گرفتار کیے گئے۔
نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ پاک افغان طورخم بارڈر،وادی تیراہ،شمالی وزیرستان اور جنوبی وزیرستان میں افغان سرحدکے قریبی علاقوں میں بدستور افغان سموں کا استعمال جاری ہے تاہم گزشتہ سال کی نسبت افغان نمبرز سے کالزکی موصولی اوربھتہ خوری کے واقعات میں کمی آئی ہے۔سی ٹی ڈی کی گذشتہ سال کی رپورٹ کے مطابق سال 2017 میں مجموعی طورپرافغانستان کے موبائل نیٹ ورکس سے216 کالزبھتہ خوروں کی جانب سے کی گئیں۔