69

بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے شکریہ کے ساتھ کرتار پور بارڈر کھلنے کی تقریب میں شرکت سے معذرت کر لی

نئی دہلی(  آوازچترال نیوز )وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے دعوت نامہ موصول ہونے کے بعد بھارتی ہم منصب سشماسوراج نے کرتارپوربارڈرکھولنے کے لئے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں شرکت سے معذرت کرلی۔بھارتی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ وہ پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی دعوت کا شکریہ ادا کرتی ہیں، لیکن وہ 28 نومبرکوکرتارپور سنگ بنیاد کی تقریب میں شرکت نہیں کرسکتیں۔سشماسوراج کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے ہرسیمرات کوربادل اور مسٹر ایچ ایس پوری تقریب میں شرکت کریں گے۔

اس سے قبل شاہ محمود قریشی نے بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج،کے ساتھ بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ امرندر سنگھ اور نووجوت سنگھ سدھو کو بھی تقریب میں شرکت کی دعوت دی تھی۔نوجوت سنگھ سدھو نے 28 نومبر کو کرتاپور سرحد کھولنے کے حوالے سے پاکستانی تقریب میں شرکت کا دعوت ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر بھارتی حکومت نے اجازت دی تو وہ اس تقریب میں شرکت کے لئے ضرورت جائیں گے۔نوجوت سنگھ سدھو نے یہ بھی کہا کہ یہ تاریخی موقع ہے اس کا حصہ بننا میرے لئے فخر کا باعث ہوگا۔

Facebook Comments