تازہ ترین

ہسپتالوں پر مریضوں کا رش کم کرنے کیلئے حکمت عملی طے

پشاور۔(  آوازچترال نیوز)خیبرپختونخوا کے سیکرٹری صحت ڈاکٹرفاروق جمیل نے کہا ہے کہ تدریسی ہسپتالوں پر مریضوں کا رش کم کرنے کیلئے حکمت عملی طے کرلی ہے ، دوردراز اضلاع کے ہسپتالوں کو سہولیات اور آلات فراہم کریں گے جبکہ مریضوں کے غیرضروری ریفرل کو روکنے کیلئے بھی موثر نظام متعارف کرائیں گے۔
لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور میں اورکزئی ایجنسی بم دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری صحت نے اورکزئی دھماکے کی مذمت کی اور کہا کہ واقعہ کے فورا بعد وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان اور وزیرصحت ڈاکٹر ہشام انعام اللہ کے احکامات پر تمام ہسپتالوں کو ہائی الرٹ کیاگیا۔
انہوں نے کہا کہ دھماکے کے چارزخمی ایل آرایچ میں زیرعلاج ہیں جبکہ ایک مریض کو سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا ،سیکرٹری صحت کا کہنا تھا کہ جب تک پریفری ہسپتالوں کے حالات ٹھیک نہیں ہوتے لیڈی ریڈنگ ہسپتال اور دیگربڑے ہسپتالوں پر عوام کا بوجھ کم نہیں ہوگا، ضلعی ہسپتالوں اوردیگرچھوٹے طبی مراکزکو سہولیات اور آلات فراہم کریں گے جبکہ ایک موثر ریفرل سسٹم بھی بنائیں گے تاکہ ہسپتالوں سے معمولی نوعیت کے کیسز یامریضوں کے غیرضروری ریفرل کو روکا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ ایل آرایچ میں عام مریضوں اور بم دھماکوں کے متاثرہ افرادکے علاوہ افغانستان اوردیگرعلاقوں سے بھی مریضوں کو لایاجاتا ہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button