تازہ ترین

جعلی ملازمین کی تنخواہیں روکنے کیلئے خصوصی اقدامات

پشاور۔ (  آوازچترال نیوز)خیبرپختونخوا حکومت نے جعلی ملازمین کی تقرری اور ان کو تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے احتیاطی اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ اس مقصد کے لئے ملازمین کے تقرر نامے میں آسامی کا مخصوص کوڈ درج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس سلسلے میں محکمہ خزانہ کی جانب سے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو برائے وزیراعلیٰ، تمام ڈویڑنل کمشنر، ڈپٹی کمشنرز، ماتحت سرکاری اداروں کے سربراہوں کے نام جاری ہونے والے مراسلے میں کہا گیا کہ حکومت نے جعلی ملازمین کی ممکنہ تقرری اور انہیں تنخواہوں کی ادائیگی روکنے کے لئے احتیاطی تدابیر اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت تمام سرکاری محکمے اور اداروں کے لئے لازمی ہو گا کہ وہ آئندہ ملازمین کے تقررنامے میں آسامی میں یہ تقرری ہوتی ہو کا مخصوص کوڈ درج کریں گے مراسلے میں احکامات پر پوری طرح عمل درآمد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button