52

لوئراورکزئی میں مدرسے کے باہر دھماکہ ، 32 افراد جاں بحق

ہنگو:  (  آوازچترال نیوز)کلایا بازار میں واقع مدرسے کے باہر دھماکے کے نتیجے میں 32افراد جاں بحق جب کہ 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق لوئراورکزئی کے علاقے کلایا بازار میں واقع مدرسے کے داخلی دروازے کے قریب زوردار دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں 32 افراد جاں بحق اور20 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔

دھماکے کے بعد متاثرہ علاقے میں سیکیورٹی اہلکاروں کا سرچ آپریشن جاری ہے تاہم کسی بھی گروپ کی جانب سے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔

Facebook Comments