تازہ ترین

پسماندہ اضلاع کیلئے کنٹینر نما ہسپتال منصوبہ متعارف

پشاور۔ (  آوازچترال نیوز)خیبر پختونخوا کے دور دراز اور پسماندہ اضلاع کے عوام کو صحت کی سہولیات کی بہم فراہمی کیلئے پہلی مرتبہ جدید ترین کنٹینر نما ایمبولینس ہسپتال منصوبہ متعارف کرا دیا گیا ہے اس منصوبے کے تحت سولرائزڈ موبائل ہسپتال کی سہولیات فراہم کی جائیں گی جس میں ادویات کے ساتھ تمام ٹیسٹ اور آپریشن مفت کئے جائینگے
ابتدائی طور پر 8 ایمبولینس موبائل ہسپتال سروسز فراہم کرینگے ان میں 2ایمبولینسوں میں ہر قسم کے آپریشن کی سہولیات بھی دستیاب ہوں اور دیگر 6میں ٹیسٹ ٗ ایکسرے اور تمام تشخیصی آلات موجود ہونگے اس ضمن میں صوبائی حکومت نے ترکی کے ایک ادارے حبید فاؤنڈیشن کے ساتھ پانچ سالہ معاہدہ کر لیا ہے ایمبولینس ہسپتال شانگلہ ٗسوات ٗ بشام ٗکوہستان اوردیگرپسماندہ اضلاع کے علاقوں میں 15ٗ15دن کیلئے بھیجی جائیں گی جہاں لوگوں کو مفت طبی سہولیات دی جائیں گی۔
سرجیکل موبائل ہسپتال کی مثال سرجیکل وارڈ کی طرح ہے جہاں جگر ٗ پیٹ ٗ گلے ٗاپینڈکس وغیرہ کے آپریشن ہوں گے جبکہ سولرائزڈ ہسپتال میں 24گھنٹے بجلی کی سہولت موجود ہوگی منصوبہ کا پہلا فیز دوسال پر مشتمل ہے جبکہ دو سال بعد ادارے کی جانب سے مزید 10موبائل ہسپتال فراہم کئے جائیں گے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button