تازہ ترین
سکول طلبہ پر بیگ کا بوجھ کم کرنے کیلئے تجاویز تیار

پشاور۔( آوازچترالنیوز) پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی اور سٹیک ہولڈرز نے طلبہ پر بیگ کا بوجھ کم کرنے کیلئے تجاویز کو حتمی شکل دیدی ہے تاہم جامع پالیسی کیلئے 28 نومبر کو اجلاس طلب کیا ہے ریگولیٹری اتھارٹی اور سٹیک ہولڈرز نے بیگ کے وزن کو کم کرنے پر اتفاق کیا ہے جس کے مطابق سکول کے بیگ کا ون طلبہ کے جسمانی وزن کے 10فیصد سے زیادہ نہیں ہوگا ۔
سکول کے ٹائم ٹیبل کے مطابق کتب اور کاکاپیوں میں روزانہ کی بنیاد پر بیگ میں رکھا جائیگا مذکور ہ تجاویز کی منظوری کے بعد پی ایس آر اے نجی سکولوں کو ہدایات جاری کریگی اس ضمن میں گزشتہ روز اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر سید ظفر علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں نجی سکولوں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی ۔
Facebook Comments