تازہ ترین

بڑالیڈر ہی بڑے فیصلے کر سکتا ہے ٗ شوکت یوسفزئی

پشاور۔(  آوازچترال نیوز) خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات وتعلقات عامہ شوکت علی یوسفزئی نے کہا ہے کہ بلاول سیاست ابھی سیکھ رہاہے لکھی جب تقریر سے ہٹ کر بات کرے گا تو ان کی باتوں کو بھی سنجیدہ لیں گے۔روشنیوں کا شہر کراچی پیپلز پارٹی حکومت کی کرپشن اور نالائقیوں کی وجہ سے کھنڈر،دھول اور کچرے کا شہر بن چکا ہے جو ں جو ں شریف فیملی کا احتساب تیز ہو رہا ہے زرداری فیملی کی بھی چیخیں نکلنا شروع ہو چکی ہیں۔
گلگت بلتستان میں بلاول بھٹو زرداری کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ کاش! بلاول زرداری کو سندھ کی تباہی نظر آجاتی تھر میں خوراک اور پانی کی کمی سے مرنے والے بچوں کی آہیں اور سسکیاں سنائی دیتی بلاول نے تو اپنے بڑوں سے ابھی تک یہ نہیں پوچھا کہ روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ کہاں چلا گیا۔ 30 سال تک ملک لوٹنے والوں پر 3ماہ بھاری گزر رہے ہیں۔
شوکت یوسفزئی نے کہا کہ ملک کی تباہی کی ذمہ دار پی ایم ایل این اور پیپلز پارٹی ہے۔انہوں نے کہا کہ صرف بڑے لیڈر ہیں بڑے فیصلے کر سکتا ہے یوٹرن کو ایشو بنانے والے ناکام ترین سیاستدان ہیں جو یوٹرن کا مقصد نہ سمجھتا ہو وہ کبھی کامیاب نہیں ہوسکتا وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کو عظیم مملکت بنانے کے لئے بڑے بڑے فیصلے کیے ہیں جسے اپوزیشن یوٹرن کہتی ہے۔
صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ کسی کو بھی شہید طاہر داوڑ کے ایشو پر سیاست نہیں کرنے دیں گے۔ اے این پی کے پا س کالاباغ ڈیم کے بعد کوئی دوسرا ایشو نہیں ہے شہید طاہر داوڑ کے قتل کی تحقیقات شروع ہوچکی ہے وہ ایک نڈر پولیس افسر تھے۔ حکومت طاہر داوڑ کے قاتلوں کو ڈھونڈ نکالنے کے لئے ہر سطح پر جائے گی اور قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہا کہ فاٹا کے لئے حکومت بہت جلد بڑا ترقیاتی پیکیج دینے والی ہے جس میں یونیورسٹیاں اور ہسپتال شامل ہیں۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button