تازہ ترین

’’عمران خان کی حکومت کے 100دن 100جھوٹ پر مبنی‘‘ فواد چوہدری کے انٹرویو پر پیپلز پارٹی بپھر گئی،وزیر اعظم کی ہمشیرہ پر سنگین الزام لگا دیا

کراچی(    آوازچترال نیوز) پاکستان پیپلز پارتی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری کے ترجمان عامر فدا پراچا نے کہا ہے کہ فواد چوہدری اپنے لیڈرعمران خان کی فکر کریں،آصف زرداری جمہوریت مخالف عناصر کی آنکھوں میں چبھ رہے ہیں، عمران خان کی حکومت کے 100 دن 100 جھوٹ پر مبنی ہیں۔ اتوار کو وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئےسابق صدر کے ترجمان نے کہا کہ آصف زرداری جمہوریت مخالف عناصر کی آنکھوں میں چبھ رہے ہیں۔آصف علی زرداری کے ترجمان نے کہا کہ عمران خاں صرف یوٹرن ہی نہیں لیتے بلکہ گرگٹ

کی طرح رنگ بھی بدلتے ہیں اور حکومت کے 100 دن 100 جھوٹ پر مبنی ہیں۔ترجمان عامر فدا پراچا نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کو کرپشن چھپانے کا این او سی دیا گیا ہے۔‎

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button