تازہ ترین

پی پی ایچ آئی کے40سے زائد ملازمین کی مستقلی

پشاور۔(  آوازچترال نیوز)پشاورہائیکورٹ کے محکمہ صحت کے ذیلی ادارے پی پی ایچ آئی کے40سے زائدملازمین کی مستقلی اوران کی ایک سال کی تنخواہوں کی ادائیگی کے احکامات جاری کردئیے ہیں عدالت عالیہ کے جسٹس سید افسرشاہ اور جسٹس ایوب خان پرمشتمل دورکنی بنچ نے یہ احکامات گذشتہ روز سلیم خان وغیرہ کی جانب سے زرتاج انور ایڈوکیٹ کی وساطت سے دائررٹ پرجاری کئے۔
اس موقع پر عدالت کو بتایاگیاکہ درخواست گذارپی پی ایچ آئی کے40سے زائد ملازمین ہیں جو مختلف کیڈرزمیں تعینات ہیں اورپشاورہائی کورٹ نے قبل ازیں پی پی ایچ آئی کے ملازمین کومستقل کیاہے اورسپریم کورٹ تک نے ان کی مستقلی کے فیصلہ برقراررکھاہے ۔
لہٰذادرخواست گذاروں کوبھی مستقل کیاجائے انہوں نے عدالت کو یہ بھی بتایا کہ درخواست گذاروں کو گذشتہ ایک سال سے تنخواہ ادا نہیں کی گئی ہے لہذاتنخواہ بھی ادا کی جائے عدالت نے رٹ منظورکرکے مستقلی کے احکامات جاری کردئیے ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button