تازہ ترین

مرغی کے نرخوں کی ڈبل سنچری مکمل

پشاور۔(  آوازچترال نیوز) ضلعی حکومت کی جانب سے مہنگائی کو کنٹرول کرنے اور عوام کو سستی و معیاری اشیاء کی فراہمی کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے پشاور میں مرغی کی قیمتوں کو پھرپر لگے گئے عدالتی احکامات کے باوجود گزشتہ چند روز کے دوران قیمتیں ایک بار پھرڈبل سنچری کرلی واضح رہے کہ ضلعی حکومت نے محکمہ لائیو سٹاک کے ساتھ ملکر فیصلہ کیا تھا کہ پشاو ر میں پولٹری ایسوسی ایشن نرخنامہ جاری نہیں کرے گی اور پشاور سمیت صوبہ بھر میں پولٹری کی صنعت کو فعال بنانے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔
اس موقع پر مرغی کی قیمتیں اعتدال پرلانے کیلئے فارمولا بھی طے کیاگیا لیکن اس کے باوجود گزشتہ چند روز کے دوران مرغی کی قیمتوں نے ایک بار پھر ڈبل سنچری سے کرلی اور فی کلو 203روپے فروخت ہورہی ہے ضلعی حکومت کے نا م نہاد چھاپوں نے عوام کو مہنگائی کے دلدل میں پھنسا دیا ہے دوسری جانب پولٹری ایسوسی ایشن کے جنرل حضرت گل کا کہناتھاکہ ضلعی حکومت اور لائیو سٹاک مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔
پولٹری ایسوسی ایشن کے پاس جب نرخنامہ کا اختیار تھاکہ تلہ گنگ مارکیٹ سے 24 روپے اضافے کیساتھ پشاور میں نرخ مقر ر کیا جاتا ہے اور یہ طریقہ کار عرصہ دراز سے جاری تھا لیکن اب ضلعی حکومت اور لائیو سٹاک کے پاس نرخنامہ کا اختیار ہے جو قیمتیں روز بروز بڑھتی جارہی ہیں ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button