ادارہ آفاق کے زیر اہتمام ضلع چترال کے پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے طلباء وطالبات کے درمیان تحریری انسائیکلو پیڈیا کوئیز کا انعقاد
چترال ( نمائندہ آوازچترال ) معیاری تعلیم کے لئے کوشان ادارہ آفاق کے زیر اہتمام ضلع چترال کے پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے طلباء وطالبات کے درمیان تحریری انسائیکلو پیڈیا کوئیز کا انعقاد کیا گیا جس میں چترال بھرکے چھ سب تحصیلوں دروش، چترال، لٹکوہ، مستوج، موڑکھو اور تورکھو کے 8 امتحانی مراکز میں 80 سکولوں کے آٹھ سو(800 )طلبہ و طالبات نے حصہ لیاجبکہ پروگرام تین کٹیگری پرائمری، ایلیمنٹری اور سیکنڈری پر مشتمل تھا۔ اتوار کے دن تقسیم انعامات کی تقریب گورنمنٹ کامرس کالج کے اڈیٹوریم میں منعقد ہوا جس میں 200 کے قریب سکول پرنسپلز، اساتذہ، والدین اور طلبأ نے حصہ لیا جس میں ہر کیٹگری کے پہلے تین پوزیشن لینے والوں میں بالترتیب 7000،5000، اور3000 کے کیش پرائزز اور ٹاپ ٹین طلبہ میں شیلڈز تقسیم کئے گئے۔ آفاق چترال کے ایریا ہیڈذوالفقار علی خان نے مہمانوں کو خوش آمدیدکہا اور چترال اور ملک بھر میں آفاق کی تعلیمی کاوشوں کے حوالے سے شرکاء کو آگاہ کیا۔ انہوں نے مقابلے میں حصہ لینے اور پوزیشن لینے والے طلبہ و طالبات اور سکولوں کو مبارک باد دی۔ اس موقع پر آفاق چترال کے ماسٹر ٹرینر اور سابقہ کوارڈینٹر محمد عالمگیر نے آفاق انسایئیکلو پیڈیا کوئیز پروگرام کی غرض غایت پیش کی۔ اور سامعین کو بتایا کہ طلبأ میں مطالعے کی عادت پیدا کرنے اور ان میں مثبت مقابلے کا جذبہ ابھار نے کے لئے آفاق یہ پروگرامات کراتا رہتا ہے۔تقریب میں مہمانان پروفیسر ممتاز حسین پرنسپل ڈگری کالج چترال، پروفیسر شمس النظر فاطمی ، سلیم کامل پرنسپل گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول دروش اور ڈاکٹر تاج الدین پروسٹ یو نیورسٹی آف چترال نے تعلیم کے میدان میں آفاق کی کاوشوں کو سراہا اور اساتذہ طلبأ اور والدین پر زور دیا کہ بچوں کی ہمہ گیر نشو نما کے لئے انہیں نصابی سر گرمیوں کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں میں بھی شامل کر نا چاہئیے۔ آفاق ملاکنڈ کے رییجنل ہیڈ ماجد علی خان نے مہمانان نے شکریہ ادا کرتے ہوئے پوزیشن ہولڈر طلبہ و طالبات کو مبارک باد دی اور آفاق کے مختلف پروگرامات کے حوالے سے شرکاء کو آگاہ کیااور طلبہ کی بہتری تربیت کو حوالے سے اساتذہ اور والدیں کی ذمہ داریوں کے حوالے سے بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ آفاق تعلیم کے میدان اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے سکولوں کے پرنسپلز ، ٹیچر اور والدین ز پر زور دیا کہ طلبأ کی بہترین تعلیم تربیت ہی سے وہ ملک قوم کی تقدیر بدل سکتے ہیں۔ انہوں نے مہمانان میں اعزازی شیلڈز بھی تقسیم کیا۔نقد انعامات حاصل کرنے والوں میں پرائمری کٹیگری میں فصاحت امین جماعت پنجم،دارالحکمت سکول برنس فرسٹ پوزیشن، طارق جمیل کلاس پنجم اقراء مدینۃ الاطفال دروش بازار دوسری پوزیشن، حما د اعظم کلاس چہارم بلوزم کڈز ہاؤس استار و تورکھوتھرڈ پوزیشن،مڈل کٹیگری میں عبدالواجد کلاس ہشتم مسلم پبلک سکول کیسو فرسٹ پوزیشن، اسد الرحمن کلاس ششم دارالحکمت سکول برنس سیکنڈ پوزیشن، خوشی نور کلاس ہشتم ایف سی پی ایس دروش تھرڈ پوزیشن جبکہ ہائی کٹیگری میں سجاد احمد کلاس دہم گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول دروش فرسٹ جبکہ اسی سکول کے عبداللہ محبوب کلاس نہم سیکنڈ پوزیشن اور دانش حبیب کلاس دہم گورنمنٹ سینٹینل ماڈل ہائی سکول چترال تھرڈ پوزیشن شامل ہیں۔ ان کے علاوہ ہر کٹیگری کے ٹاپ ٹین طلباء طالبات میں اعزازی شیلڈ بھی تقسیم کئے گئے۔