128

دل کو مضبوط بنانے کے آسان طریقے

دل کو کیسے مضبوط بنایا جائے تا کہ چھوٹی چھوٹی بیماروں سے محفوظ رہا جا سکے۔

ایک انٹر نیشنل یونیورسٹی میں کی گئی تحقیق میں بتایا گیا کہ ویٹ لفٹنگ یا پریس اپس جاگنگ، چہل قدمی یا سائیکلنگ وغیرہ کے مقابلے میں زیادہ فائدہ مند ہوتی ہے۔

جاری کی تحقیقی رپورٹ کے مطابق اس طرح کی سخت ورزش خون کے گردشی نظام کو زیادہ بہتر کرتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ جسم کو مضبوط بنانے والی ورزشیں اور ہلکی پھلکی جسمانی سرگرمیاں دونوں دل کو صحت مند بناتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مگر ویٹ لفٹنگ دیگر کے مقابلے میں زیادہ فائدہ مند ہے۔

کی گئی تحقیق میں ماہرین نے رضاکاروں میں امراض قلب کا باعث بننے والے عناصر جیسے ہائی بلڈ پریشر، موٹاپے، ذیابیطس اور ہائی کولیسٹرول کا جائزہ لیا اور لوگوں کی جسمانی سرگرمیوں سے اس پر مرتب ہونے والے مثبت اثرات کو دیکھا گیا۔

رزلٹ سے معلوم ہوا کہ جو بالغ افراد ویٹ لفٹنگ یا سخت جسمانی سرگرمیوں کا حصہ بنیں، ان میں امراض قلب کے باعث بننے والے عناصر کا امکان 30 سے 70 فیصد تک کم ہو گیا۔

ویٹ لیفٹنگ کا زیادہ فائدہ نوجوانوں کو درمیانی عمر میں خاص طور پر بہت زیادہ ہوتا ہے۔ اس سے قبل امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کی سفارشات میں لوگوں پر زور دیا گیا تھا کہ ایک ہفتے میں ڈیڑھ سو منٹ کی جسمانی سرگرمیاں کریں۔

جیسے تیز چہل قدمی بھی دل کی صحت میں بہتری لاتی ہے۔

Facebook Comments