تازہ ترین

تبلیغی جماعت کے امیر حاجی عبدالوہاب طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے

رائیونڈ ( آوازچترال رپورٹ) تبلیغی جماعت کے امیر حاجی عبدالوہاب طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔

تبلیغی جماعت کے امیر حاجی عبدالوہاب گزشتہ کئی سالوں سے علیل تھے اور گاہے بگاہے ان کے مختلف آپریشنز ہوتے رہتے تھے۔ ان کی عمر 94 سال تھی اور وہ گزشتہ کئی روز سے وینٹی لیٹر پر تھے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق حاجی عبدالوہاب سانس اور گلے کے عوارض میں مبتلا تھے اور کئی روز سے زیر علاج تھے جس کے باعث رواں سال کے تبلیغی اجتماع میں شرکت بھی نہیں کرسکے۔ رائیونڈ مرکز کی انتظامیہ کے مطابق حاجی عبدالوہاب کی نماز جنازہ آج (اتوار کو) رائیونڈ مرکز میں ادا کی جائے گی ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button