69

سائیں تو سائیں ۔۔۔زلفی بخاری کے دوست پر حکومت کی مہربانیاں،تحریک انصاف کی حکومت کا پہلا بڑا مالیاتی سکینڈل منظر عام پر

اسلام آباد (  آن لائن )نا معلوم ڈیجیٹل میڈ یا سروس کمپنی ”برانڈو مارکیٹنگ “نے اپنے فیس بک پیج پر اعلان کیا ہے کہ اب سے کمپنی حکومتی پراجیکٹس کی ڈیجیٹل ڈویلپمنٹ سے متعلق امور سر انجام دے گی اور اس سلسلے میں حکومت اور کمپنی کے درمیان معاہدہ بھی ہو گیا ہے ۔کمپنی کی جانب سے اس دعوے کے بعد موجودہ حکومت کے پہلے 100دنوں میں ہی ممکنہ طور پر کروڑوں روپے کا سکینڈل بن گیا ہے ۔ڈیلی پاکستان گلوبل کی جانب سے کی جانے والی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈنے” آفیشل ڈیجیٹل میڈ یا پارٹنر شپ“کے لیے کوئی ٹینڈر جاری نہیں کیا جبکہ پاکستانی آئی ٹی اور ڈیجیٹل میڈ یا انڈسٹری میں نا معلوم کمپنی کو انتہائی منافع بخش پارٹنر شپ دینے کے حوالے سے قانونی کارروائی بھی پوری نہیں کی گئی ۔اس صورتحال میں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ حکومت نے اسی کمپنی کو یہ بہترین پیشکش کیوں کی ؟۔

Facebook Comments