تازہ ترین

حکومت اپنے اعلان کے مطابق تمام مساجد کے ایماء حضرات اور بزرگ شہریوں کو وضائف مقرر کرے۔ اغظم خان

چترال(نذیر احمد شاہ) اغظم خان جنرل کونسلر یو سی تریچ نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ صوبائی حکومت نے مساجد کے امام اور بزرگ شہریوں کو وضائف دینے کا اعلان کیا تھا۔اس کے لئے فوٹو لگا کر فارم بھروانے اور خون کے گروپ لکھنے اور شناختی کارڈ کی فوٹو سٹیٹ کا پی لگانے کی ہدایت کی گئی تھی۔جس کے لئے چترال کے دور دراز علاقوں سے لوگوں کو چترال شہر اکر بلڈ گروپ معلوم کر نے اور فوٹو نکالنے کیلئے لیبارٹیوں اورفوٹو شاپس کا چکر لگانا پڑا۔جس کی وجہ سے غریب اور بے روذگار لوگوں کا فی کس پانچ سے دس ہزار خرچہ اٹھانا پڑاتھا۔اپ چونکہ وفاق اور صوبے میں PTIکی مستحکم حکومت قائم ہے ۔
لہذا حکومت اپنے اعلان کے مطابق تمام مساجد کے ایماء حضرات اور بزرگ شہریوں کو وضائف مقرر کرے۔ورنہ ہم عوامی نمائندے ان متاثرہ افراد کے ساتھ ملکر حکومت کے خلاف احتجاج پر مجبور ہونگے۔جس کی تمام زمہ داری موجودہ حکومت پر ہو گی۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button