60

پشاور ٗایس ایچ او کیخلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم

پشاور۔( آوازچترال رپورٹ )ایڈیشنل اینڈ سیشن جج پشاور سعید امجد نے مال مقدمہ میں خورد برد کرنے اور ملزم کے سا تھ ساز باز کرنے الزام میں تھانہ بھانہ مانڑی کے ایس ایچ کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی حکامات جار کردیئے ، گزشتہ روز فاضل جج نے درخواست گذار وقار احمد خان ساکن لنڈے ارباب کی جانب سے 22A کی درخواست پر سماعت کی ، درخواست گذار نے موقف اختیار کیا ہے کہ 31اگست کو اُنکے گھر سے چوری ہوئی تھی جس میں ایک کلاشنکوف لائسنس یافتہ ، چار تولے سونا ,ایک موبائل سیٹ اور پانچ لاکھ روپے چوری ہوئے تھے۔
جس کے بعد تھانہ بھانہ ماڑی نے موبائل سیٹ کو سی ڈی آر ڈیٹا سے ایک ملزم صدام سے برآمد کیااور موقع پر درخواست گذار کے سامنے ملزم سے 3لاکھ اور پچاس ہزار روپے بھی برآمد کیے لیکن ایس ایچ او نے عدالتی کاروائی کے دوران تین لاکھ 50ہزار روپے شو نہیں کئے اور نہ ہی درخواست گزار کو عدالتی کاروائی معاونت کی جبکہ اُلٹا ملزم کے ساتھ ساز باز کی لہذا مذکورہ ایس یچ او کے خلاف عدالت ایف آئی آر درج کرنے کے احکامات جاری کرے ، عدالت نے درخواست پر دلائل مکمل ہونے کے بعد مذکورہ یس ایچ او کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے احکامات جاری کئے ۔

Facebook Comments