تازہ ترین

پشاور میں انتقالات کی بائیو میٹرک تصدیق کا عمل شروع

پشاور۔( آوازچترال رپورٹ ) صوبائی دارالحکومت میں پٹوار نظام میں اہم پیش رفت ہوئی ہے ٗ اراضی کیلئے جعلی انتقال اور جھوٹی گواہیوں کے تدارک کیلئے پہلی مرتبہ انتقالات کی بائیو میٹرک تصدیق کا عمل شروع کر دیا گیا ہے ۔
نئے نظام کے تحت اراضی کے انتقالات میں بائیو میٹرک تصدیق کو لازمی قرار دیدیا گیا ہے متعارف کردہ سافٹ ویئر میں خریدار ٗ فروخت کنندہ اور گواہوں کے ساتھ ساتھ ان کی تصاویر اور انتقال کی کاپی بھی محفوظ ہو جائے گی مذکور نظام کے حوالے سے گزشتہ روز ضلع کونسل پشاور میں ایک تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا جس کے مہمان خصوصی کمشنر پشاور ڈویژن شہاب علی شاہ تھے جبکہ اس اس موقع پر ڈپٹی کمشنر پشاور عمران حامد اور دیگر حکام بھی موجود تھے ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button