تازہ ترین

خیبر کالج آف ڈینٹسٹری میں 30نشستوں کااضافہ

پشاور( آوازچترال رپورٹ ) ۔پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی )نے خیبر کالج آف ڈینٹسٹری کیلئے 30 نشستوں کے اضافے کی منظوری دیدی جس کے بعد کالج میں سیٹوں کی تعداد 50سے بڑھ کر 80ہو گئی ہے ۔
یاد رہے کہ کالج آف ڈینٹسٹری کا قیام 1964ء میں عمل میں لایا گیا تھا کالج بہت جلد ایم فل ڈگری پروگرام بھی شروع کرنے والاہے آپریٹو ڈینٹسٹری کا شعبہ بھی منظور ہو چکاہے جہاں پر ایف سی پی ایس کی ٹریننگ شروع کی جائے گی ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button