تازہ ترین

افغانستان میں قتل ہونیوالے ایس پی طاہر داوڑ کے بعد اسلام آباد سے ایک اور اہم ترین افسر غائب ہو گیا ، یہ افسر کون ہے؟جانئے

اسلام آباد( آوازچترال رپورٹ ) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے ایس پی پشاور رورل طاہر داوڑ کے بعد ایک اور اہم ترین افسر لاپتہ ہو گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سی ڈی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد ایاز کل تھانہ آب پارہ کے علاقے سے لاپتا ہوئے، وہ کل دوپہر ڈھائی بجے دفتر سے نکلے اور اس کے بعد سے لاپتا ہیں۔پولیس کا کہناہےکہ ڈپٹی ڈائریکٹر سی ڈی اے محمد ایاز کے پی اے نےپولیس کو واقعے سے آگاہ کیا۔پولیس کے مطابق لاپتا سرکاری افسر کی سی ڈی آر نکلوا رہے ہیں اور تمام سیکیورٹی اداروں کو واقعے سے آگاہ کردیا

ہے۔خیال رہے کہ محمد ایاز کے لاپتہ ہونے سے پہلے اسلام آباد سے اغوا ہونیوالے ایس پی پشاور رورل طاہر داوڑ کی تشدد زدہ لاش چند روز قبل افغانستان سے ملی تھی انہیں اسلام آباد کے سیکٹر جی ٹین سے اغوا کیا گیا تھا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button