تازہ ترین

صوبائی سر کاری افسروں کی ترقی کیلئے نئی پالیسی جاری

پشاور ۔( آوازچترال رپورٹ)صو بائی حکو مت نے سر کاری افسروں کی ترقی کے لئے نئی ٹریننگ پالیسی جاری کر دی ہے
اس سلسلے میں مروجہ رولز میں تر میم کی گئی ہے جس کے تحت ایسے افسران جو کہ درمیانی مدت کے کورس کے لئے منتخب ہو ئے ہوں اور ان کی عمر پچاس سال یا اس سے زائد ہو تو ان کو ٹریننگ سے استثنیٰ حاصل ہو گا ٗاسی طرح وہ افسران جو سینئر منیجمنٹ کورس اور ایم ایم سی یا نیشنل ڈیفنس کورس کے لئے نامز د کئے گئے ہوں تو کورس کے شروع ہونے کی تاریخ کو ان کی عمر 58 سال یا اس سے زائد ہو تو وہ اس کورس سے مستثنیٰ ہوں گے
سٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے ایک اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اس سے قبل پروفیشنل اور ٹیکنیکل کیڈر کے افسروں کو دی گئی استثنیٰ بر قرار رہے گی ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button