71

قبائلی اضلاع سے ہر قسم کے تبادلوں پر پابندی عائد

پشاور( آوازچترال رپورٹ)خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں شامل ہونے والے تمام سابقہ قبائلی علاقوں سے بندوبستی علاقوں میں ہر قسم کے تبادلوں اور تقرریوں پر پابندی عائد کردی ہے ۔
اس حوا سے محکمہ اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق خیبر پختونخوا میں ضم ہونے والے (سابقہ قبائلی علاقوں) سے کوئی افسریا اہلکار کو بندوبستی علاقے میں تبدیل نہیں کیا جائے گا ۔اعلامیہ کے مطابق اس حکمنامے پر عمل درآمد تا حکم ثانی جاری رہے گا۔

Facebook Comments