تازہ ترین

سیکرٹری زکواۃ سمیت 28اعلیٰ افسروں کے تبادلے

پشاور( آوازچترال رپورٹ) خیبر پختونخوا حکومت نے صوبائی سیکرٹری زکواۃ سمیت 28 اعلیٰ افسروں کی تقرریوں و تبادلو ں کے احکامات جاری کئے ہیں اعلامیہ کے مطابق سیکرٹری زکواۃ کو فریحہ پال کو تبدیل کرکے اسٹیبلشمنٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی جبکہ سپیشل سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن محمدادریس کو تبدیل کرکے سیکرٹری زکواۃ ٗسپیشل سیکرٹری ماحولیات محمد ضیاء الحق کو تبدیل کرکے ڈپٹی کمشنر مانسہرہ ، تعیناتی کے منتظر محمد ایاز کو تبدیل کرکے ایم ڈی خیبر پختونخوا پروکیورمنٹ اتھارٹی ٗ
ایم ڈی خیبر پختونخوا اپرکیور منٹ اتھارٹی مسعود یونس کو تبدیل کرکے سپیشل سیکرٹری خزانہ ڈائریکٹر آر ایم ٹی پی ڈی اے نجیب الرحمان کو تبدیل کرکے ڈائریکٹر جنرل ہاؤسنگ اتھارٹی ٗ چیف پی اینڈ ڈی ظاہر شاہ کو ایم ڈی ایس آئی ڈی بی ،ڈپٹی کمشنر کوہاٹ خالد الیاس اور ڈپٹی کمشنربٹ گرام فضل خالق کو اسٹیبلشمنٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی جبکہ ڈی جی پراجیکٹ مرج ایریا مطیع الرحمان کو ڈپٹی کمشنر کوہاٹ ٗ
ایڈیشنل سیکرٹری ایس آئی ٹی شاہ جہاں کو ڈپٹی کمشنر کولائی پالس ڈی جی ریسکیو 1122 ڈاکٹر خطیر ا حمد کو ریلیف میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ڈپٹی کمشنر لکی مروت کبیر آفریدی کو اسٹیبلشمنٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی جبکہ ڈی ڈی ہاؤسنگ فاؤنڈیشن جہانگیر اعظم وزیر کو ڈپٹی کمشنر لکی مروت ٗڈپٹی کمشنر ملاکنڈ شاہد محمود کو تبدیل کر کے کو آرڈینیٹر چیف سیکرٹری آفس ٗ ایڈیشنل پی ڈی آئی ایم یو اقبال حسین کو ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ افتخارعالم کو تبدیل کرکے ڈپٹی کمشنر ٹرائبل ڈسٹرکٹ مہمند لگا دیا گیا
جبکہ ڈپٹی کمشنر کولائی چلاس فرحت اللہ خان مروت اور اے ڈی سی ٹرائیبل ڈسٹرکٹ خیبر حکمت اللہ وزیر کو تبدیل کرکے انہیں اسٹیبلشمنٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اسی طرح چیف آف سیکشن پی اینڈ ڈی ارشد قیوم کو تبدیل کرکے ڈپٹی کمشنریٹ گرام جبکہ ڈپٹی سیکرٹری سپورٹس جمشید خان کو تبدیل کرکے اے ڈی سی ٹرائیبل ڈسٹرکٹ خیبر لگادیا گیا۔
اے اے سی مٹہ سوات جان محمد کو تبدیل کرکے اے سی باجوڑ جبکہ ان کے پیش رو محمد عارف خان کو تبدیل کر کے ڈی ایم او بٹ گرام اے سی پرسن شا نگلہ امین خان کو تبدیل کر کے اے سی مٹہ سوات ٗایڈیشنل اے سی بٹ گرام امان اللہ سعید کو اسسٹنٹ کمشنر بالاکاکوٹ اور اے سی بالاکوٹ عمران خان کو محکمہ اسٹیبلشمنٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ایگزیکٹوڈائریکٹر پی اینڈ ڈی آفاق احمد کو تبدیل کرکے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد جبکہ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کو محکمہ اسٹیبلشمنٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button