تازہ ترین

موبائل کمپنیاں ٹاؤرنصب کرکے کینسر پھیلارہی ہیں ٗ ہائیکورٹ

پشاور۔( آوازچترال رپورٹ)پشاورہائی کورٹ کے جسٹس قیصر رشید نے کہاہے جدیددورنے عوام کے ہاتھوں میں موبائل کا کھلونا تودے دیاہے جس کے ذریعے ہمیں ترقی پذیرممالک میں شامل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن اس موبائل اوراس کیلئے لگائے جانے والے موبائل ٹاؤرزسے نکلنے والی شعا ئیں جان لیوا ثابت ہورہی ہیں موبائل کمپنیاں روپے کمانے کی خاطررہائشی علاقوں ٗ سکولوں ٗ ہسپتالوں اورپارکوں کے قریب موبائل ٹاؤرلگارہے ہیں جس کی ریڈی ایشن سے لوگ کینسرجیسے موذی امراض میں مبتلاہوجاتے ہیں ۔
انسانی جانوں سے قیمتی دوسری کوئی چیزنہیں آئین نے انسانی زندگی کو قیمتی تصورکرتے ہوئے تحفظ فراہم کیا ہے فاضل بنچ نے یہ ریمارکس گذشتہ روز نورعالم خان ایڈوکیٹ کی وساطت سے دائرمحمدنعیم کی رٹ کی سماعت کے دوران دئیے دورکنی بنچ جسٹس قیصررشید اور جسٹس عبدالشکورپرمشتمل تھااس موقع پر عدالت کوبتایاگیاکہ موبائل کمپنیوں نے رہائشی علاقوں بالخصوص سکولوں ٗ ہسپتالوں ٗ پارکوں اورآبادی والے علاقوں میں ٹاؤرنصب کررکھے ہیں جس سے نکلنے والی شعائیں عوام میں کینسرکے امراض پھیلارہے ہیں فاضل بنچ نے اس موقع پرادارہ تحفظ ماحولیات کے سربراہ سے موبائل ٹاؤروں کی تنصیب اوراس کے مضراثرات سے متعلق جامع رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت اگلی پیشی تک ملتوی کردی ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button