تازہ ترین

الیکشن کمیشن کے 102افسروں کے تبادلے

پشاور ۔ ( آوازچترال رپورٹ)الیکشن کمیشن نے 102افسران کی تقرریوں اور تبادلوں جبکہ 5افسران کے گریڈ 21میں اور گریڈ 20میں ترقیاں دینے کی منظوری بھی دیدی گئی ہے ۔ جوائنٹ الیکشن کمیشن بلوچستان نیاز بلوچ کو گریڈ اکیس میں ترقی دیکر الیکشن کمشنر بلوچستان تعینات کردیا ہے ٗالیکشن کمشنر سندھ یوسف خان خٹک کو گریڈ 21میں ترقی دیکر کام جاری رکھنے کی ہدایات کی ہے ۔
ڈائریکٹر ریسرچ اسلام آبادجاوید رحمت خان کو گریڈ 20میں ترقی دیکر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل اسلام آباد ، ڈی جی ٹریننگ اسلام آباد سعید گل گریڈ 20میں ترقی دیکر جوائنٹ الیکشن کمشنرپنجاب ، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل شمشاد خان گریڈ 20میں ترقی دیکر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایڈمن تعینات کردیا ہے جوائنٹ الیکشن کمشنر پنجاب شریف اللہ کو ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل اسلام آباد اور محمد جاوید خان کو جوائنٹ الیکشن کمشنربلوچستان تعینات کر دیا ہے ۔
الیکشن کمیشن نے گریڈ 21کے 2، گریڈ 20کے 4، گریڈ 19کے 10اور گریڈ 18کے 24افسران کے ترقیوں کے بعد تبادلے کئے ہیں ۔ کوہاٹ ، لاہور ، گوجرانوالہ ، سکھر ، میر پور خاص ، خضدار سمیت 16ریجنز کے ریجنل الیکشن کمشنرزتبدیل کر دیئے گئے ہیں جبکہ ضلعی الیکشن کمشنرز جہلم خورشید عالم کو ریجنل الیکشن کمیشن سرگودھا جبکہ ریجنل الیکشن کمشنر سرگودھا ندیم زبیر کو ریجنل الیکشن کمشنر راولپنڈی تعینات کر دیا ہے ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button