تازہ ترین
بلاول بھٹو نے حکومت کیخلاف دبنگ اعلان کر دیا

بلاول بھٹو زرداری نے حکومت کے 100 روز مکمل ہونے پر حکومتی ناکامیاں سامنے لانے کا فیصلہ کر دیا۔
بلاول بھٹو پریس کانفرنس میں سو روزہ پلان کے بارے میں حقائق منظر عام پر لائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے معیشت کے بہت دعوے کیے مگر اب تک نتیجہ صفر ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا تھا کہ وزیراعظم نے اسمبلی کے فلور پر سوالوں کے جواب دینے کا دعویٰ کیا لیکن ایوان کا رخ ہی نہیں کر رہے۔
انہوں نے کہا وزیراعظم خود تو کیا وزراء بھی اسمبلی ایوان میں جواب دینے کیلئے تیار نہیں ہیں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ ان کے پاس کردار کشی کے سوا حکومت کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے ڈلیور نہ کیا تو عوام کی مایوسی کے ساتھ لانے والے بھی اکتا جائیں گے۔
Facebook Comments