79

لیبارٹری کیڈر کے اساتذہ کا ملازمتی ڈھانچہ تشکیل

پشاور(  آوازچترال رپورٹ)۔محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم نے سرکاری سکولوں میں لیبارٹری کیڈر کے اساتذہ کا ملازمتی ڈھانچہ تشکیل دیدیا ہے جس کے تحت لیب اسسٹنٹ کا لیب سپرنٹنڈنٹ کے عہدے پر ترقی کیلئے راستہ ہموار ہو گیا ہے ۔
متعارف کردہ سروس سٹرکچر کے مطابق لیب اسسٹنٹ کی ابتدائی بھرتی سکینڈ ڈویژن میں انٹر میڈیٹ سرٹیفیکٹ پر ہوگی انٹر کے ساتھ فزکس ٗ کیمسٹری یا بیا لوجی کو ضروری قرار دیا گیا ہے سینئر لیب اسسٹنٹ کے عہدے پر ترقی کیلئے لیب اسسٹنٹ کے عہدے پر کم سے کم 5سال تک ملازمت ضروری ہوگی سینئر لیب اسسٹنٹ کو 7سالہ ملازمت پر 60فیصد کوٹے کے تحت لیب سپروائزر کے عہدے پر ترقی دی جائے گی۔
لیب سپروائزر کی 40فیصد تک براہ راست بھرتی ہوگی اسی طرح لیب سپرنٹنڈنٹ کے عہدے پر ترقی کیلئے لیب سپروائزر کے عہدے پر کم سے کم 10سال تک ملازمت کو ضروری قرار دیا گیا ہے ۔

Facebook Comments