تازہ ترین
اویر ارکاری میں آتشزدگی سے ایک گھر مکمل طور پر جل کر خاکستر
چترال (نمائندہ آوازچترال) اویر ارکاری میں آتشزدگی سے ایک گھر مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئی جس سے گھر کے مکین مکمل طور پربے گھر ہوکر آسمان تلے رہنے پر مجبورہوگئے ہیں۔ آتشزدگی کی وجہ بجلی کی شارٹ سرکٹ بتائی جاتی ہے جبکہ وقوعہ رات کے وقت پیش آنے کی وجہ سے آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا کیونکہ آگ بجھانے کے لئے گاؤں کی رہائشی آنے تک آگ کے شعلوں نے گھر کے چار کمروں اور کیچن اور مال مویشی کے باڑ کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا جبکہ ہمسایوں نے آگ کو دوسرے گھروں تک منتقل ہونے سے پہلے بجھانے میں کامیاب ہوگئے۔ گھر کے مالک موسیٰ خان کی ایک ہفتہ قبل ہی شادی ہوئی تھی ۔
Facebook Comments