65

پبلک سروس کمیشن میں ہڑتال ختم ٗ انٹرویو زکا شیڈول جاری

پشاور۔(  آوازچترال رپورٹ)سیکٹری خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن نے ایک پریس نوٹ کے ذریعے مطلع کیا ہے کہ اے پی سی اے، پی ایس سی کی 29اکتوبر 2018سے شروع کردہ ہڑتال کو جزو ی طور پر ختم کر دیا گیا ہے۔
کمیشن 19نومبر 2018سے انٹرویوز شروع کرے گا مذکورہ تاریخ سے شیڈول کردہ انٹرویوز پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیئے گئے ہیں ۔قابلیتی ٹیسٹ کا ترمیم شدہ شیڈول جلد پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیا جائے گا۔
تمام امیدواران کو اپنی ٹیسٹ/انٹرویوز کے سلسلے میں مزید معلومات کیلئے پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ www.kppsc.gov.pkسے رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی۔ہر امیدوار کو موبائل فون کے ذریعے میسج کے ساتھ ساتھ کال لیٹرز علیحدہ علیحدہ جاری کئے جا رہے ہیں اس امر کا اعلان خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس نوٹ میں کیا گیا۔

Facebook Comments