63

اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئے تحریک انصاف کی ایم این اے عاصمہ حدید کی قومی اسمبلی میں قرارداد کی خبر سچ ہے یا جھوٹ؟ حقیقت سامنے آ گئی، حیرت انگیز انکشاف

اسلام آباد (  آوازچترال رپورٹ) پاکستان میں اسرائیلی طیارے کی آمد کی خبر سامنے آئی تو جہاں اپوزیشن نے شور مچایا تو وہاں حکومت نے طیارے کی آمد کی تردید کی، اس کے بعد متضاد دعوے سامنے آتے رہے کہ اسرائیل طیارہ پاکستان آیا اور کیوں آیا؟ طیارہ والا معاملہ ابھی گردش کر رہا ہے کہ اب سوشل میڈیا پر خبریں گردش کر رہی ہیں کہ پاکستان نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، اس حوالے سے معروف صحافی عمر قریشی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کی رکن قومی اسمبلی عاصمہ حدید نے

اسرائیلی ریاست کو تسلیم کرنے کے لیے قومی اسمبلی میں قرارداد بھی جمع کرا دی ہے انہوں نے اپنے ٹویٹ میں مزید کہا کہ یہ سب کچھ اسرائیلی طیارے کی پاکستان آمد کے تنازعہ سامنے آنے کے چند دن بعد ہوا ہے۔ صحافی کے اس دعوے کی حکومت نے تردید کی ہے اور حکومت کی جانب سے سوشل میڈیا صارفین کو متنبہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ صارفین کا فرض ہے کہ وہ حقائق پر مبنی درست معلومات شیئر کریں کیونکہ الیکٹرانک کرائمز ایکٹ 2016ء کے تحت غلط خبریں پھیلانا قابل سزا جرم ہے۔

Facebook Comments