تازہ ترین

صحت انصاف کارڈ کیلئے بھرتیوں کی منظوری

پشاور  ( آوازچترال رپورٹ)خیبر پختونخوا حکومت نے صحت انصاف کارڈ پروگرام میں عملے کی کمی کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ صحت کی بجائے اوپن  ما رکیٹ سے بھرتیوں کی منظوری دیدی ہے ٗ ابتدائی طور پر 3سال کے کنٹریکٹ پر بھرتیاں کی جائیں گی ملازمین کو مارکیٹ بیسڈ سیلری دی جائے گی۔
محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا نے محکمہ صحت کی سفارشات سے اتفاق کرتے ہوئے مارکیٹ بیسڈ سیلری پر بھرتیوں کی منظوری دیدی ہے صحت انصاف کارڈ میں بھرتیوں کی نئی پالیسی کے تحت حاضر سروس ڈاکٹر اور دیگر طبی عملہ بھی نئی بھرتیوں میں درخواستیں دے سکتا ہے تاہم انہیں محکمہ صحت سے چھٹی لینا پڑیگی صحت انصاف کارڈ پراجیکٹ میں اس وقت محکمہ صحت کے ڈاکٹر اور دیگر عملہ اہم پوسٹوں پر تعینات ہیں ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button