تازہ ترین

چرون پل سے لیکر بونی پل تک ایریا میں عارضی دفترات بنا ئے جائے اور بعد میں ریگولر آفسز بھی اس ایریا میں تعمیر ہو تاکہ تورکہو اور موڑ کہو کے عوام کو یکساں سہو لت میسر ہو جا ئے

تورکہو ( آوازچترال رپورٹ ) تورکہو اور یو سی تریچ کے ممبران اور عمائدین کا شاگرام تورکہو میں زیر صدارت سابق ممبر ڈسٹرکٹ کونسل یو سی تریچ سیف الاسلام ایک اہم میٹنگ منعقد ہوامیٹنگ میں ایک قرارداد پاس ہوا جس میں کہا گیا ہے کہ کے پی کے گورنمنٹ نے سب ڈویژن مستوج کے عوام کو ریلیف دینے کے لئے تورکہو موڑ کہو تحصیل کے قیام عمل میں لا یا تھا ۔ چھ یونین کونسل پر مشتمل اس تحصی ل کا ہیڈ کوارٹر وریجون موڑکہو کو بنا یا گیا تحصیل کے تما م دفترات مو ڑ کہو وریجون منتقل کیے گئے، دفترات کو وریجون منتقل کر کے دوسرے یو سیز کے عوام کو شدید مشکلات اور مصیبت میں مبتلا کر دیا گیا ہے جس میں چند مفاد پر ست افراد ملوث ہے حکومت کو نوٹیفیکشن کے ساتھ ساتھ آگاہ کرنے کے باو جود کوئی شنوائی نہیں ہوئی اب بھی ہم حکومت سے مطا لبہ کر تے ہے کہ چرون پل سے لیکر بونی پل تک ایریا میں عارضی دفترات بنا ئے جائے اور بعد میں ریگولر آفسز بھی اس ایریا میں تعمیر ہو تاکہ تورکہو اور موڑ کہو کے عوام کو یکساں سہو لت میسر ہو جا ئے ۔
اُنہوں نے کہا کہ سابقہ دستور کے مطا بق تور کہو تحصیل بحال کی جائے اور تریچ یو سی کو تور کہو کے ساتھ ملا کر تحصیل کا درجہ دیا جائے تور کہو میں ابتداء سے سر کاری دفترات مثلاً اے سی آفس ، اے سی بنگلے ، سی اینڈ ڈبلیوریسٹ ہاؤس وغیرہ مو جود ہیں یا تورکہو و تریچ کو تحصیل مستوج کے ساتھ ضم کیا جائے تور کہو اور یو سی تریچ کے عوام موڑ کہو وریجون میں بنائے گئے آفسز کو کسی بھی صورت تسلیم کرنے کو تیار نہیں ہے نہ وہاں جانے کے لئے تیا ر ہے
اُنہوں نے قرارداد کے ذریعے وزیر اعلیٰ کے پی کے محمود خان، وزیر بلدیات شہرام خان ترکئی اور ڈپٹی کمشنر چترال سے پر زور مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ فوری ایکشن لیکر معا ملات کو حل کریں اورایک کمیٹی تشکیل دیکر سروے کراکے علاقے کے عوام کے مشکلات کو مد نظر رکھ کر فیصلہ کریں بصورت دیگر ہم 12نومبر کوڈی سی آفس چترال کے سامنے مطا لبات کی منظوری تک دھر نا دینے پر مجبور ہو جائیں گے ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button