تازہ ترین

نیب کی میٹنگز کے دوران چائے بسکٹ پر بھی پابندی لیکن چیئرمین نیب کو ایبٹ آباد کمیشن کی سربراہی کے عوض کتنی رقم ملی اور ان پیسوں کا انہوں نے کیا کیا تھا؟ جواب ایسا کہ آپ سوچ بھی نہیں سکتے

اسلام آباد ( آوازچترال رپورٹ) کالم نویس منصور آفاق کے مطابق چیئرمین نیب نے ایبٹ آباد کمیشن کے سربراہ کے طور پر مراعات کی مد میں 61 لاکھ روپے وصول کیے تھے جو انہوں نے واپس قومی خزانے میں جمع کرادیے تھے۔ نیب میں سیاسی جماعتوں کے 71 رہنماﺅں کے کیسز چل رہے ہیں اور امکان ہے کہ اگلے ہفتے کچھ رہنماﺅں کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

کالم نگار منصور آفاق نے روزنامہ جنگ میں لکھے گئے اپنے کالم ’ ایک دن نیب کے ساتھ‘ میں لکھا ’میں نیب کے کچھ زیادہ حق میں نہیں تھا مگر جب مجھے معلوم ہوا کہ نیب اب تک 297ارب قومی خزانے میں جمع کرا چکا ہے اور اس ریکوری پر نیب کے اپنے اخراجات صرف دس ارب ہوئے ہیں تومجھے بڑا عجیب لگا۔میں نے پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی ) دیکھا تھاجو سالانہ دس ارب خرچ کرتا ہے اورکماتا ڈیڑھ ارب بھی نہیں‘۔

نیب کے پاس زیر تفتیش مقدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے منصور آفاق نے کہا اس وقت نیب کے پاس مختلف سیاسی پارٹیوں کے 71رہنماﺅں کے کیس موجود ہیں۔پیپلز پارٹی کے 20 لوگ ہیں۔نون لیگ کے 12 افراد ہیں۔پی ٹی آئی کے 8 افراد ہیں۔ایم کیو ایم کے4 رہنما ہیں اور قاف لیگ کے 3 لیڈر شامل ہیں۔امکان ہے کہ اگلے ہفتے اِن پارٹیوں کے کچھ نہ کچھ رہنماگرفتار کرلئے جائیں گے۔حکومتی پارٹی کے کچھ نام بھی سر فہرست ہیں۔ کچھ صحافی اور اینکرز بھی نیب کی زد میں ہیں۔ ا±ن کے خلاف بھی کسی وقت کارروائی ہو سکتی ہے۔ ایسے صحافی بھی ہیں جن کے اثاثے دس ارب سے زیادہ ہیں

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button