تازہ ترین

این ایف سی ایوارڈ ‘خیبرپختونخوا حکومت کا وفاق اور صوبوں سے رابطے کا فیصلہ

پشاور( آوازچترال رپورٹ)۔خیبرپختونخوا حکومت نے این ایف سی کے معاملہ میں پیداہونے والے تعطل کے حوالہ سے مرکز اورصوبوں کے ساتھ رابطوں کافیصلہ کیاہے۔
ذرائع کے مطابق نئے این ایف سی کے معاملہ میں تینوں صوبائی حکومتوں نے تاحال وفاق کو اپنے نجی ممبران کے نام نہیں بھجوائے جن کو خوف ہے کہ ان کے حصہ میں کمی کی جارہی ہے اسی طرح تینوں صوبے قبائلی اضلاع کے لیے تین فیصد اضافی فنڈز مختص کرنے کے معاملہ میں بھی تذبذب کاشکارہیں جس کی وجہ سے وہ این ایف سی کی تشکیل میں دلچسپی نہیں لے رہے اس وقت صرف خیبرپختونخوا حکومت نے ہی اپنے نجی ممبرکانام وفاقی وزرات خزانہ کو بھجوار کھاہے
ذرائع کے مطابق صورت حال پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے صوبائی حکومت نے مرکز اورصوبوں سے رابطے کافیصلہ کیاہے اس ضمن میں رواں ہفتہ وزیر اعلیٰ محمودخان کی طرف سے صوبائی وزیر خزانہ کو اہم ہدایات دی جائیں گی

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button