تازہ ترین

عافیہ صدیقی کی وزیراعظم عمران خان سے رہائی میں مدد کی اپیل

اسلام آباد ( آوازچترالرپورٹ) امریکہ میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے پاکستانی قونصلر جنرل کے ہاتھ وزیراعظم عمران خان کیلئے خصوصی پیغام بھیجا ہے جس میں انہوں نے عمران خان کو مسلم امہ کا خلیفہ دیکھنے کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے انہیں اپنے اردگرد موجود منافقین سے خبردار رہنے کی تلقین کی۔

وزارت برائے امور خارجہ کی جانب سے لکھا گیا یہ خط سوشل میڈیا پروائرل ہوا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ہوسٹن میں تعینات پاکستان کے قونصلر جنرل باقاعدگی سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ملاقات کرتے ہیں۔ انہوں نے آخری ملاقات 9 اکتوبر کو کی جس دوران عافیہ صدیقی نے وزیراعظم عمران خان کیلئے خصوصی پیغام بھیجا۔

ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ”میں رہا ہونا چاہتی ہوں، امریکہ میں میری قید غیر قانونی ہے کیونکہ مجھے اغواءکر کے امریکہ لایا گیا۔ عمران خان نے ماضی میں بھی میری حمایت کی۔ وہ ہمیشہ میرے ہیروز کی فہرست میں رہے ہیں اور انہیں مسلم امہ کا خلیفہ بنتا دیکھنے کی خواہش ہے۔ انہیں اپنے اردگرد موجود منافقین سے خبردار رہنا چاہئے۔ ماضی کی غلطیوں پر عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنانے والے تمام لوگوں کو ایسا نہیں کرنا چاہئے کیونکہ اسلامی قوانین کے مطابق وہ معصوم ہیں۔ حتیٰ کہ نبی کریمﷺ کے ساتھ زندگی گزارنے والے صحابہ کرام نے بھی غلطیاں کی تھیں مگر جب انہوں نے اسلام قبول کرنے کا شرف حاصل کر لیا تو ان کی ماضی کی غلطیوں کو معاف کر دیا گیا اور وہ معصوم بن گئے۔ عمران خان کیساتھ بھی ایسا ہی ہے۔ انہوں نے ایک مرتبہ خود ہی یہ کہا تھا کہ انہیں زندگی میں بہت دیر سے اسلام کے بارے میں معلوم ہوا۔ اگر کسی کو اس پر شک ہے تو میں اس پر بحث کر سکتی ہوں۔“ 

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button