تازہ ترین

اسسٹنٹ کمشنر چترال نیغیر قانونی طور پر دریا کے کنارے عمارتوں کی تعمیر کا نوٹس لیتے ہوئے زیر تعمیر کاموں کو بند کرنے کا حکم دے دیا

چترال (نمائندہ آوازچترال) اسسٹنٹ کمشنر چترال عالمگیر خان نے چترال شہر کے احاطے میں دریائے کے کنارے کوڑا کرکٹ پھیکنے اور دریا کے پانی کے پانی کو آلودہ کرنے کے رپورٹ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کے ٹی ایم او قادر ناصر کے ہمراہ دنین اور کڑوپ رشت کا دورہ کیااور اس عمل کے مرتکب افراد سے باز پرس کی جس پر انہوں نے اپنے اخراجات پر گنداٹھانے اور دوبارہ اس سے اجتناب کرنے کا وعدہ کیا۔ اسی طرح انہوں نے غیر قانونی طور پر دریا کے کنارے عمارتوں کی تعمیر کا بھی نوٹس لیتے ہوئے زیر تعمیر کاموں کو بند کرنے کا حکم دے دیا ۔ انہوں نے شہر کے مختلف علاقوں میں صفائی کی حالت کا بھی جائزہ لیا اور اسے بہتر بنانے کی ہدایت کی۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button