تازہ ترین

نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام،نادرا نے عوام کی سہولت کے لئے بڑا اعلان کر دیا

 وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے 50 لاکھ گھروں کے منصوبے ’’نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام‘‘  کے فارمز جمع کرانے کے لیے اب لوگوں کو گھنٹوں قطار میں نہیں لگنا پڑے گا، نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ ریگولیشن اتھارٹی (نادرا) نے پروگرام کے فارمز آن لائن جمع کرانے کی سہولت متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

پی ٹی وی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے نادرا کے ڈائریکٹر رضوان حیدر نے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ 50 لاکھ سستے مکانات کی تعمیر کے اعلان نے غریب عوام کو امید کی ایک نئی کرن دی ہے،نادرا نے بھی اس حوالے سے عوام کی سہولت کے لئے اقدامات شروع کر دیئے ہیں ،دور دراز علاقوں میں لوگوں کو ہاوسنگ پروگرام کے فارمز جمع کرانےکے لیے نادرا نے موبائل ریجسٹریشن وین سروس شروع کردی ہے۔انہوں نے کہا کہفارمز جمع کرانے کے مراکز کی تعداد کم ہونے کی وجہ سے دور دراز سے آنے والے لوگوں کو دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا، جس کی وجہ سے فارمز جمع کرانے کی تعداد بھی خاصی کم تھی،اب نادرا نے عوام کو درپیش مشکلات اور مسائل کی وجہ سے  آن لائن فارم جمع کرانے کی سہولت فراہم کرنےکا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں عوام کو آئندہ ہفتے خوش خبری سنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ  لوگوں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرنا نادرا کی اولین ترجیح ہے، آن لائن فارمز جمع کرانے کی سہولت کے بعد دور دراز کے لوگ بھی با آسانی اپنے فارمز جمع کرا سکیں گے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button