تازہ ترین

جے یو آئی چترال کے زیر اھتمام شھید ناموس رسالت مولانا سمیع الحقؒ کے لئے تعزیتی جلسہ

چترال( وازچترال نیوز) جمعیت علماء اسلام ضلع چترال کے زیر اہتمام جامعہ اسلامیہ ریحانکوٹ چترال امیر جے یو آئی چترال قاری عبدالرحمن قریشی کی زیر صارت شھید ناموس رسالت،مھتمم جامعہ حقانیہ اکوڑہ خٹک،عظیم دینی وسیاسی شخصیت حضرت مولانا سمیع الحق صاحب رحمۃ اللّٰہ علیہ کےلئے تعزیتی جلسہ منعقد ہوا، جسمیں اجتماعی قران خوانی کے بعدجے یو آئی چترال کے ضلعی رھنماؤں نے شرکاء سے خطاب کیا۔ مقررین نے حضرت شھید کے دینی اور سیاسی خدمات خصوصا تحریک ختم نبوت کے لئے حضرت کے خدمات پر روشنی ڈالی ،اور ان کی شھادت کو امت مسلمہ اور خاص کر علمی حلقوں کے لئے بڑا سانحہ قرار دیا۔ مقررین نے حضرت شھید کے قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور یہ خدشہ ظاہر کیا کہ ان حالات میں یہ سانحہ تحریک ناموس رسالت اور آسیہ مسیح کی رہائی کے خلاف ہونے والے تحریک سے توجہ ہٹانے کی کوشش بھی ہوسکتی ہے اسلئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ جلد از جلد قاتلین کو گرفتار کرے۔ جلسہ سے امیر قاری عبدالرحمن قریشی،جنرل سکریٹری وڈسٹرکٹ نائب ناظم مولانا عبدالشکور،سنئر نائب امیرقاری وزیراحمد ،سکریٹری اطلاعات مفتی شفیق احمد نے خطاب کیا۔ اجلاس کے آخر میں حضرت شھید کے رفع درجات ،لواحقین کے صبر جمیل، پاکستا کی حفاظت اور اسلامی دفعات خصوصا ختم نبوت اور ناموس رسالت کی حفاظت کی دعا کے ساتھ جلسہ اختتام پزیر ہوا۔

5 Attachments

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button