تازہ ترین
مولانا سمیع الحق کے قتل کی ابتدائی رپورٹ مکمل، دہشت گردی کا عنصر مسترد

سلام آباد:
مولانا سمیع الحق کے قتل کی ابتدائی تحقیقات مکمل ہوگئی جس میں پولیس نے دہشت گردی کے عنصر کو مسترد کرتے ہوئے واقعے کو ذاتی دشمنی کا شاخسانہ قرار دیا ہے۔
مولانا سمیع الحق پر قاتلانہ حملے کی ابتدائی رپورٹ مکمل کرلی گئی جس میں تحقیقاتی ٹیم نے دہشت گردی کے عنصر کو رد کردیا۔
واقعہ کا مقدمہ تھانہ ایئرپورٹ میں درج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں دہشت گردی کی دفعات کے بجائے قتل اور گھر میں زبردستی گھسنے کی دفعات شامل کی جائیں گی۔
Facebook Comments