تازہ ترین

ناموس رسالت پر کوئی مسلمان سمجھوتہ نہیں کرسکتا اور عشق رسول ہر مسلمان کی ایمان کا لازمی جز ہے اور یہ سلسلہ قیامت تک جاری رہے گا۔چترال متحدہ مجلس عمل

چترال (نمائندہ آوازچترال) آسیہ مسیح کو بری کرنے کے خلاف چترال میں متحدہ مجلس عمل اور جماعت اہل سنت چترال نے مشترکہ طور پر ایک احتجاجی جلسہ منعقد کیا جس سے حافظ خوش ولی خان، قاری عبدالرحمن قریشی، مولانا جمشید احمد، مولانا اسرار الدین الہلال، مولانا عبدالشکور، ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن، سابق ایم پی اے مولانا عبدالرحمن، مولانا سلامت اللہ قاضی، مولانا عبدالسمیع ، مولانا محمد عمر قریشی، مولانا جاوید الرحمن ، مفتی شفیق اور دوسروں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اس فیصلے سے مسلمانوں کی دل ازاری ہوئی ہے جسے وہ برداشت نہیں کریں گے۔ اتالیق چوک میں واقع اس جلسے کے مقرریں نے کہاکہ ناموس رسالت پر کوئی مسلمان سمجھوتہ نہیں کرسکتا اور عشق رسول ہر مسلمان کی ایمان کا لازمی جز ہے اور یہ سلسلہ قیامت تک جاری رہے گا اور جب بھی اورجہاں بھی شان رسالت میں گستاخی کا ارتکاب کرنے کی ناپاک جسارت کرے ، تو ان کے تن میں آگ لگ جاتی ہے ۔ا نہوں نے کہاکہ پاکستان اسلام کے نام پر وجود میں آیا تھا اور یہاں شعائر اسلام کے ساتھ مذاق اور شان رسالت کے خلاف بات اور فعل کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ مقررین نے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ اس حساس معاملے میں مسلمانوں کے جذبات کے ساتھ کھیلنے کی کوشش کی جارہی ہے اور وزیر اعظم Image may contain: one or more people, crowd and outdoorعمران خان کی نشری تقریرزخم پر نمک پاشی سے کم نہیں۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button