آسیہ بی بی کی بریت کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر
لاہور:
آسیہ بی بی کی بریت کے فیصلے پر نظر ثانی کے لیے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں اپیل دائر کردی گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق توہین رسالتﷺ کے الزام میں بری ہونے والی آسیہ بی بی کی بریت کے فیصلے پر نظر ثانی کے لیے شہری قاری سلام نے ایڈووکیٹ اظہر صدیق اور غلام مصطفی چوہدری کی وساطت سے درخواست دائر کی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے توہین رسالتﷺ کیس میں آسیہ بی بی کی سزائے مaaوت کو کالعدم قرار دیتے ہوئے اسے بری کرنے کا حکم دیا تھا۔
آسیہ بی بی پرالزام تھا کہ انہوں نے جون 2009ء میں ایک خاتون سے جھگڑے کے دوران نبی آخر الزماں حضرت محمد ﷺ کی شان میں توہین آمیز جملے استعمال کیے تھے۔
آسیہ بی بی کو توہین رسالتﷺ کے الزام میں 2010ء میں لاہور کی ماتحت عدالت نے سزائے موت سنائی تھی، لاہور ہائی کورٹ نے بھی آسیہ بی بی کی سزائے موت کے خلاف اپیل خارج کر دی تھی جس کے بعد ملزمہ نے عدالت عظمیٰ میں درخواست دائر کی تھی۔