تازہ ترین

احتجاجی مظاہرے کرنے والوں پر وزیراعظم عمران خان شدید برہم،فوری طورپر یہ کام کیاجائے،بڑا حکم جاری کردی

اسلام آباد (  آوازچترال نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ حکومت عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنائے گی، سڑکیں بند کرنے اور عوام کو تکلیف دینے کی اجازت نہیں دیتا، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی، سپریم کورٹ کے فیصلے پر احتجاج بلا جواز ہے۔وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں وزیر مملکت شہریار آفریدی نے امن و امان کی صورتحال پربریفنگ دی۔ کابینہ اجلاس میں یو این امن مشن سے متعلق پاک چین معاہدے، میجر جنرل فیاض حسین شاہ کی بطور آئی جی ایف

سی بلوچستان تقرری کی منظوری دی گئی۔کابینہ اجلاس میں میجر جنرل راحت حسین کی بطور آئی جی ایف سی کے پی تقرری، ریڈیو پاکستان بورڈ کی تنظیم نو اور ایل این جی ٹرمینلز کے ڈائریکٹرز کے تقررکی بھی منظوری دی گئی۔ وفاقی کابینہ نے چیئرمین ویج بورڈ کا استعفیٰ منظور کر لیا گیا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button