تازہ ترین
آسیہ بی بی فیصلہ آئین اور قانون کے مطابق ہے ، وزیراعظم

اسلام آباد:
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آسیہ بی بی فیصلہ آئین اور قانون کے مطابق ہے۔
قوم سے خطاب میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان کا کوئی قانون قرآن و سنت کے خلاف نہیں، پاکستان کا آئین قرآن و سنت کے مطابق ہے، سپریم کورٹ کا آسیہ بی بی کیس میں جو فیصلہ آیا ہے وہ آئین اور قانون کے مطابق ہے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے پر چھوٹے سے طبقے نے ردعمل دیا ہے۔
سپریم کورٹ کے جج کے خلاف جو زبان استعمال کی گئی، چیف جسٹس کو واجب القتل قرار دینا، جنرل قمر جاوید باجوہ کو غیر مسلم کہنا اور ساتھ میں عسکری قیادت کو آرمی چیف کے خلاف بغاوت پر اکسایا جارہا ہے، واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ہماری حکومت ملک کو مدینہ کے طرز کی فلاحی ریاست بنانا چاہتی ہے۔
Facebook Comments