43

تحریک انصاف کاجہانگیر ترین کی بہن کو سینیٹ کا ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (  آوازچترال نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب سے سینیٹ کی مخصوص نشست کیلئے جہانگیر ترین کی بہن کو ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

 نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب سے سینیٹ کیلئے خواتین کی مخصوص نشست پر جہانگیر ترین کی بہن سیمی ایزدی کو ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ سیمی ایزدی اسلام آباد میونسپل کارپوریشن کی رکن ہیں اور انہیں عمران خان کی جانب سے گرین سگنل دے دیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ سینیٹ کی یہ نشست سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی بہن سعدیہ عباسی کی نا اہلی کے باعث خالی ہوئی تھی ، انہیں سپریم کورٹ نے دہری شہریت کی بنا پر نااہل قرار دیا تھا ۔ اس نشست پر الیکشن 15 نومبر کوہوگا۔
Facebook Comments