تازہ ترین
وزیراعظم کا خطاب ریکارڈ کر لیا گیا ،کب نشر کیا جائے گا ؟پاکستانیوں کے لیے بڑی خبر آگئی

اسلام آباد ( آوازچترال نیوز)وزیراعظم عمران خان کچھ دیر بعد قوم سے اہم خطاب کریں گے جس میں آسیہ بی بی کی بریت کے حو الے سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر قوم کو اعتماد میں لیا جائے گا جبکہ وزیراعظم دورہ چین اور احتساب کے عمل کے حوالے سے بھی بات چیت کریں گے ۔
تفصیل کے مطابق وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ و زیر اعظم عمران خان نے بیان ریکارڈ کرا لیا ہے جو 7بج کر 45منٹ پر نشر کیا جائے گا ۔واضح رہے کہ آ سیہ مسیح کو توہین عدالت کیس میں ذیلی عدالت کی جانب سے سزائے موت سنائی گئی تھی جس کے خلاف ملزمہ نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر رکھی تھی۔ چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے 8 اکتوبر کو کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا جو آج سنادیا گیا ہے۔سپریم کورٹ نے توہین رسالت کیس میں آسیہ مسیح کو بری کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
Facebook Comments