مرکزی حکومت نے چترال کے تین میگاپراجیکٹس کوبھی منسوخ کرنےکا اعلامیہ جاری کردیا

اسلام آباد( آوازچترال نیوز) مرکزی حکومت نے چترال کے تین میگاپراجیکٹس کوبھی منسوخ کرنےکا اعلامیہ جاری کردیا . جنرل منیجراین ایچ اے اسلام آباد کی طرف سے جاری تین الگ الگ اعلامیوںمیں چترال گرم چشمہ دوراہ پاس روڈ 82.5کلومیٹر، چترال ایون بمبوریت روڈ 45.94کلومیٹراور لواری ٹنل کے ساتھ بلڈنگ و ایلائڈ پورٹل فسیلٹیز کی تعمیر شامل ہیںکو منسوخکرنے کا اعلان کیاہے . جبکہ اس سے قبل تریچ ٹو لوٹ اویر روڈ کا منصوبہ بھی پی ایس ڈی پی سے ختم کرنے کا اعلان کیا گیا تھا.
یاد رہے کہ مذکورہ میگا پراجیکٹس سابق ایم این اے چترال شہزادہ افتخارالدین کی کئی سالوںکے جدوجہد کے بعد مرکزی حکومت سے 19مراحل سے گزرنے کے بعد منظور ہوئے تھے. مگر نامعلوم وجوہات کی بناپر موجودہ حکومت نے چترال کے ان میگا پراجیکٹس کویکے بعد دیگرے ختم کرنے کا اعلان کیا ہے. جس سے چترال میںتشویش کی لہر دوڑ گئی ہے. اور عوامی حلقے خصوصی طور پرمختلف سیاسی پارٹیاںاس سلسلے میںباقاعدہ احتجاج کیلئے لائحہ عمل طے کررہے ہیں