تازہ ترین
آنکھوںکے مریضوںکیلئے چترال اور بونی میںفری آئی کیمپ کا اہتمام

چترال ( نمائندہ آوازچترال) اُمہ ویلفیئرٹرسٹ کے زیر اہتمام ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بونی میں فری آئی کیمپ کا اہتمام کیا جارہاہے . پہلے مرحلے میں 24اکتوبر 2018ء کو ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال میں آنکھوںکا معائنہ اور 25اکتوبرکو اپریشن کیا جائیگا. اسی طرح 26اکتوبر کو ٹی ایچ کیو ہسپتال بونی میں سب ڈویژن مستوج کے مریضوں کا معائنہ اور 27اکتوبر کو اپریشن ڈے ہوگا. ٹرسٹ کم از کم چھ سو افراد کا اپریشن اور اسے ڈبل افراد کے معائنہ کیلئے ماہرین چترال پہنچ گئے ہیں. انھوںنے مذید بتایا کہ مریضوںکو مفت ادویات اور ضرورت پڑنے کی صورت میں نظر کے عینک بھی دئےجائیںگے
Facebook Comments