تازہ ترین
پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا امکان، بڑی خبر سامنے آگئی

پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا امکان، بڑی خبر سامنے آگئی۔
ملک میں ڈالر کی اونچی اڑان سے مہنگائی کے طوفان نے گھنٹی بجا دی۔
ایک رپورٹ کے مطابق ڈالر کی قیمت میں اضافے سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 روپے فی لٹر تک اضافہ متوقع ہے۔
پٹرول کی قیمت میں 6 روپے تک اضافہ ہوسکتا ہے۔
گھی اور کھانے پکانے کا تیل سمیت چائے کی پتی 15 سے 25 روپے فی کلو تک مہنگی ہونے کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق چھوٹے بچوں کیلئے دودھ کے ڈبے کھانے پینے کی اشیاءاور ڈائپرزکی قیمتیں بھی بڑھ جائیں گی۔
درآم د شدہ گاڑیوں کی قیمتوں میں پچاس ہزار روپے سے پانچ لاکھ اور موٹر سائیکل کی قیمت میں تین ہزار روپے تک اضافے کا امکان ہے۔
موبائل فنز کی قیمت میں تین فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
Facebook Comments